غیرملکیوں کو قومی شناختی کارڈ کےاجرا پر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب

نادرا کے اہلکار چند ہزار روپے لے کر جعلی شناختی کارڈ بناتے ہیں، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

ایک جانب بھارت اپنی کارروائی کررہاہے تو دوسری طرف افغانستان اپنے طور پر مصروف عمل ہے ، رحمان ملک فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے غیر ملکیوں اور دہشت گردوں کو قومی شناختی کارڈ کے اجرا کے معاملے پر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔


پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر رحمان ملک کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران کمیٹی نے ایف آئی اے سے نادراکی طرف سے مبینہ دہشتگردوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے پر رپورٹ طلب کرلی۔

اجلاس کے دوران رحمان ملک نے کہا کہ ایک جانب بھارت اپنی کارروائی کررہاہے تو دوسری طرف افغانستان اپنے طور پر مصروف عمل ہے اور ملک دونوں اطراف سے دباؤ میں ہے۔ نادرا کے اہلکار چند ہزار روپے لے کر جعلی شناختی کارڈ بناتے ہیں، جس کی بناید پر بڑی تعداد میں افغان شہریوں نے ملک میں جائدادیں خرید رکھی ہیں، اس کے علاوہ دہشت گردوں کو بھی شناختی کارڈ جاری کئے گئے۔ ڈی جی ایف آئی اے معاملے کی تحقیقات کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کریں اور ذمہ داروں کاتعین کرکے کارروائی کی جائے۔
Load Next Story