قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب جاری رہے گا نواز شریف

آصف علی زرداری نے گزشتہ دنوں جو کہا اس پر دکھ ہوا، وزیر اعظم نواز شریف


ویب ڈیسک September 08, 2015
ہم سب کوعزت دیتے اور ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم نواز شریف فوٹو: فائل

WASHINGTON: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ سب کوعزت دیتے اور ساتھ لے کرچلنا چاہتے ہیں لیکن آصف علی زرداری نے گزشتہ دنوں جو کہا اس پر دکھ ہوا۔

https://img.express.pk/media/images/q20/q20.webp

https://img.express.pk/media/images/PM-meeting1/PM-meeting1.webp

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ( ن) سندھ كی صوبائی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اطلاعات پرویز رشید، احسن اقبال، جام معشوق علی، ڈاكٹرآصف كرمانی، اقبال ظفر جھگڑا، عبدالحكیم بلوچ، ماروی میمن، نہال ہاشمی، راحیلہ مگسی سمیت پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ كیا ہے كہ پاكستان مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں پارٹی كے پُرانے وفادار وركرزاورعوام سے رابطہ ركھنے والے امیداواركو ٹكٹ جاری کرے گی اور انہیں سامنے لایا جائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q110/q110.webp

اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشریف نے كہا كہ سندھ ہمارے لیے بہت اہم ہے اور آپ كا فرض ہے كہ سندھ كے عوام كا اُسی طرح بھرپور اعتماد حاصل كرنے كے لیے اپنی كاوشیں تیز كریں جس طرح وفاق كی سطح پر كی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے پارٹی قیادت سے كہا كہ سندھ میں مسلم لیگ (ن) كی پورزیشن كو دوبارہ بحال كرنے كے لیے رابطوں كو تیز كیا جائے اور صوبائی اور ضلعی سطح پر پارٹی تنظیم كو فعال بنایا جائے۔ انہوں نے کہا ہم نے عام انتخابات میں صوبائی اور وفاقی سطح پر عوام كے دیئے ہوئے مینڈیٹ كا احترام كیا اب بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) صوبوں میں بھر پور مہم چلائے گی اور اپنی كاركردگی كی بنیاد پر عوام كا اعتماد حاصل كرنے كی كوشش كرے گی۔

https://img.express.pk/media/images/q27/q27.webp

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیكشن كے بعد پارٹی قیادت كو اگلے عام انتخابات كے لیے ابھی سے كام كرنا چاہیے، پارٹی قیادت سندھ میں عوامی سطح پر جاکر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی گزشتہ ڈھائی سالہ کارکردگی کو اجاگر کرے، کارکنان عوام سے رابطہ بڑھائیں اور بھر پور محنت كریں تاكہ بلدیاتی انتخابات اور اگلے عام انتخابات پارٹی كو سندھ میں اپنی پرانی پوزیشن بحال كرنے بلكہ پہلے سے بہتر كرنے كا موقع ملے۔

https://img.express.pk/media/images/q37/q37.webp

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری اصولوں پر قائم رہتے ہوئے سیاسی میدان میں آگے بڑھیں گے اور قومی سطح پر مثبت سیاسی كلچر كو فروغ دیں گے، ہم نے تمام قومی فیصلے اتفاقِ رائے سے كیے جس كے نتائج آج ظاہر ہو رہے ہیں، امن و امان كی حالت بہتر ہو رہی ہے اور دہشت گردی كا خاتمہ كرنے میں بڑی كامیابیاں مل رہی ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q47/q47.webp

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم سب کوعزت دیتے اور ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، آصف علی زرداری نے جو کہا اس پر دکھ ہوا، وہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ انہوں نے ایسا بیان کیوں دیا، ماضی میں وفاقی حکومت صوبوں میں مداخلت کرتی تھی، ہماری پنجاب میں حکومت تھی تو گورنر راج لگایا گیا لیکن ہم نے کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت نہیں کی، آصف زرداری کی بحیثیت صدر ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی۔

https://img.express.pk/media/images/q57/q57.webp

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کسی تنظیم کے خلاف نہیں ہے، یہ صرف دہشت گردوں اورمجرموں کے خلاف ہے،اسے کوئی سیاسی رنگ نہ دیا جائے، کراچی آپریشن پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،قومی دولت لوٹنےوالوں کا بلاامتیاز احتساب جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں