مختار احمد نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں نیا ڈومیسٹک ریکارڈ قائم کردیا

مختار احمد نے کراچی وائٹس کے خلاف 67 گیندوں پر 123 رنز کی اننگز کھیلی۔

ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ اس سے قابل عمران فرحت کے پاس تھا۔ فوٹو: فائل

سیالکوٹ کے کھلاڑی مختار احمد نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا نیا ڈومیسٹک ریکارڈ قائم کردیا۔


قومی ٹی ٹوئنٹی کے اوپننگ بیٹسمین مختار احمد نے سیالکوٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سب سے بڑی اننگز کا نیا ڈومیسٹک ریکارڈ قائم کردیا۔ مختار احمد نے کراچی وائٹس کے خلاف 67 گیندوں پر 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 18 چوکے شامل تھے۔

واضح رہے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ اس سے قابل لاہور کے عمران فرحت کے پاس تھا۔
Load Next Story