مشرق وسطیٰ کی ریاستوں میں مٹی کا طوفان 2 افراد ہلاک

مٹی کے طوفان سے ہلاکتیں لبنان میں ہوئی جب کہ دیگر شہروں کا بھی نظام زندگی درہم برہم ہوگیا


ویب ڈیسک September 08, 2015
مٹی کے طوفان سے ہلاکتیں لبنان میں ہوئی جب کہ دیگر شہروں کا بھی نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، فوٹو : اے ایف پی

مشرقی وسطی کی ریاستوں ترکی،شام، لبنان، اسرائیل اور قبرص میں ریت کے طوفان کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جب کہ لبنان میں طوفان کے باعث 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی وسطیٰ ریاستوں شام، ترکی، لبنان، اسرائیل اور قبرس میں ریت کے طوفان نے نظام زندگی بری طرح درہم برہم کردیا جس کے باعث متعدد شہرگردو غبار کی لپیٹ میں آگئےاور شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جب کہ اسکولوں کو بند کر دیا گیا اور مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔

لبنان حکام کے مطابق مٹی کے طوفان کے باعث 2 افراد ہلاک جب کہ لوگوں کی بڑی تعداد سانس کی تکلیف میں مبتلاہونے کے باعث اسپتالوں کا رخ کررہی ہے جب کہ محکمہ صحت نے بھی عوام کو گھروں میں رہنے اور غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں