اینگروکارپوریشن اورکے ای ایس سی میں کثیرجہتی معاہدہ

ایم اویوپرتابش گوہر اورعلی انصاری کے دستخط، توانائی سیکٹرمیںایک دوسرے کی مدد کرینگے


Business Reporter October 20, 2012
کھادوپولیمرپلانٹس کوبجلی فراہم،تھرکول پاورپلانٹ اورایل این جی امپورٹ پراجیکٹ شامل. فوٹو: فائل

اینگروکارپوریشن اور کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے درمیان توانائی کے4 اہم نوعیت کے منصوبوں پرعمل درآمد کے سلسلے میں باہمی مفاہمت کے کثیر رخی معاہدہ طے پاگیا ہے۔

معاہدے کے تحت کے ای ایس سی کچرے سے توانائی پیداوار کیلیے بائیو گیس پلانٹ کے ذریعے 22میگا واٹ بجلی اینگروکارپوریشن کے فرٹیلائزریونٹس کو فراہم کرے گی جبکہ دیگر منصوبوں میںتھرکول کے ذریعے 300تا 600میگا واٹ بجلی کی پیداوارکے منصوبے، متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کیلیے کے سی ایس سی کے پاور جنریشن پلانٹس کیلیے ایل این جی کی درآمدات اور بن قاسم میں واقع اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز یونٹ کیلیے 65میگاواٹ بجلی کی ترسیل کا منصوبہ شامل ہے، معاہدے پر کے ای ایس سی کے سی ای اوتابش گوہراوراینگرو کے صدرعلی انصاری نے دستخط کیے۔

اس موقع پر کے ای ایس سی کے سی ای اوتابش گوہر نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت پردستخط درحقیقت ایک دور رس حکمتِ عملی کی دلیل ہے اور ملک میں جاری توانائی کے بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے دو نجی اداروں کا باہمی تعاون سے چار اہم ترین منصوبوں پر مشترکہ عمل درآمد دونوں اداروں کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے، ان منصوبوں کی بروقت تکمیل ملکی معیشت پرمثبت اثرات مرتب کرے گی۔ اینگروکارپوریشن کے صدرعلی انصاری نے کہا کہ معاہدہ دونوں اداروں کی پیشہ ورانہ استعداد میںاضافے کا باعث بنے گا اورباہمی پیشہ وارانہ اشتراک کی بدولت شعبہ توانائی کے مسائل میں کمی واقع ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں