یمن میں اتحادی افواج کے فضائی حملے 20 بھارتی شہریوں سمیت 40 ہلاک

فضائی کارروائی میں 12 باغی بھی ہلاک ہوئے، یمنی سیکیورٹی حکام


ویب ڈیسک September 08, 2015
فضائی کارروائی میں 12 باغی بھی ہلاک ہوئے، یمنی سیکیورٹی حکام، فوٹو:فائل

UNITED NATIONS: یمن میں حدیدہ پورٹ پر سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے جس میں 20 بھارتی شہری اور باغی بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں سعودی اتحادی افواج نے حدیدہ پورٹ پر ایندھن کے اسمگلرز کی 2 کشتیوں کو فضائی کارروائی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 20 بھارتی شہری ہلاک ہوگئے۔ یمنی سیکیورٹی حکام کے مطابق فضائی کارروائی میں 12 باغی بھی مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں جاری خانہ جنگی کے باعث اب تک متعدد شہری ہلاک ہوچکے ہیں تاہم سعودی اتحاد کی قیادت میں باغیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں جب کہ گزشتہ ہفتے باغیوں کے ایک حملے میں 60 سعودی اتحادی فوجی مارے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔