لندن ملالہ کی حالت بہتر آنکھیں کھول لیں سہارا لیکر کھڑی ہونے کے قابل

فی الحال بول نہیں سکتیں اپنے لیےنیک تمنائوںکااظہارکرنیوالوں سےتحریری طورپراظہارتشکرکیا،حالت بدستوربہترہورہی ہے،معالج۔


News Agencies/Express Desk October 20, 2012
برمنگھم کے کوئین الزبتھ اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ملالہ کی جاری کردہ تصویر جس میں وہ ہوش میں آنے کے بعد آنکھیں کھولے ہوئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

لندن میں زیرعلاج ملالہ یوسف زئی کی حالت بہترہورہی ہے انھوں نے نیک تمنائوں کااظہارکرنے والے افرادسے اظہار تشکرکیاہے۔

برمنگھم کے کوئن ایلزبتھ اسپتال نے ملالہ کی تصویرجاری کردی جس میں دیکھاجاسکتاہے کہ ان کی آنکھیں کھلی ہوئی اوروہ کیمرے کی جانب دیکھ رہی ہیں ۔ ڈاکٹرزکے مطابق ان کی حالت دن دبدن بہترہورہی ہے۔ڈاکٹروںکی ٹیم میں شامل ڈاکٹر ڈیورونیرنے کہاکہ ملالہ یوسفزئی لکھ کربات کررہی ہے اوروہ پہلی بار سہارالے کرکھڑی ہونے کے قابل بھی ہوگئی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ڈیورونیرنے کہاکہ ملالہ اب تک بول تونہیں سکتی لیکن ایک تحریرکے ذریعے سے اس نے اپنے خیالات کااظہار کرنیکی کوشش کی ہے۔

امریکی اخبارنیو یارک ٹائمزنے بھی دعویٰ کیاہے کہ ملالہ کومے کی حالت سے باہرآگئی ہیں،ان کو کوئی مستقل جسمانی نقصان بھی نہیں پہنچا۔امریکی اخبارو برطانوی میڈیا کے مطابق ملالہ کی صحت بہتر ہوگئی ہے اور وہ تیزی سے صحتیاب ہورہی ہیں،ان کی مکمل صحتیابی میں کتناوقت لگے گا یہ کہنا مشکل ہے تاہم ابھی کچھ وقت لگے گا۔برمنگھم کے کوئن ایلزبتھ اسپتال میں ملاملہ کے لیے نیک تمنائوں کے پیغامات کاڈھیر لگ گیا ہ،ملالہ کیلیے عطیات بھی موصول ہورہے ہیں تاہم حکومتِ پاکستان انکے اخراجات برداشت کررہی ہے اورعطیات کو خیراتی فنڈمیں جمع کیاجارہاہے،انتظامیہ نے ملالہ کے لیے تحائف اورگلدستے وصول نہیں کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں