دیپکا پڈوکون نے شاہ رخ خان پر انحصار کرنے کا اعتراف کر لیا

شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوئی کیونکہ ان پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہوں،دیپکا پڈوکون


Showbiz Desk September 09, 2015
کچھ لوگوں کے ساتھ ایسے تعلقات ہوتے ہیں جن کی وجہ سے آپ ان پر بھروسہ کرتے ہیں،اداکارہ فوٹو؛ فائل

SAN FRANCISCO: 2007 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم سے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ دیپکا پڈوکون کاشمار اس وقت بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے نے کہا ہے کہ وہ آج بھی اپنے کیریر کے سلسلہ میں شاہ رخ خان پر انحصار کرتی ہیں ۔

بھارتی آن لائن خبررساں ادارے ڈی این اے کو ایک انٹرویو کے دوران دیپکا کا کہنا تھا کہ تین فلموں میں کنگ خان کے ساتھ کام کرچکی ہوں اور مجھے اس بات کا اعتراف کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتاکہ یہ صرف ان ہی کی وجہ سے کامیاب ہوئی تھیں ۔میں ان کے ساتھ کام کرنے سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوئی کیونکہ میں ان پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہوں۔

اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے اداکارہ کا مزید کہنا تھاکہ کچھ لوگوں کے ساتھ ایسے تعلقات ہوتے ہیں جن کی وجہ سے آپ ان پر بھروسہ کرتے ہیں کہ آپ کسی الجھن میں ہیں یا کسی مشکل کا سامنا کرناپڑ گیا ہے تو ہو آپ کو اس مشکل سے نجات دلانے کے لیے موجود ہوں گے اور شاہ رخ کو میں اپنے لیے ایسا ہی سمجھتی ہوں جو ہرآڑے وقت میں میرے کام آسکتے ہیں ۔

دیپکا پڈوکون نے فرخ خان کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اپنی پہلی بالی ووڈ فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وہ موقع کبھی نہیں بھول سکتی جب فرخ خان مجھے پہلی مرتبہ ان سے ملانے کے لیے لے کرگئیں اور کہا کہ دیپکا یہ شاہ رخ خان ہیں اس فلم کے ہیرو۔اس وقت شاہ رخ خان نے کہا تھا بے بی اگر تمہیں کسی بھی چیز کی ضروت ہوتو ہمیں بتانا ہم صرف ایک فون کال کی ہی دوری پر ہوں گے ۔

انٹرویو کے دوران دیپکا نے شاہ رخ خان کے طرف سے انھیں مشورے دیے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ اپ جو بھی فلم کروں اس سے آپ کو خود لطف اندوز ہونا چاہیے کیونکہ اگر آپ کو خود اپنا کام پسند آئے گا تو دوسرے بھی اسے اچھا سمجھیں گے اور ان کی اسی بات پر عمل کرتے ہوئے میں صرف وہی اسکرپٹ منتخب کرتی ہوں جن میں اپنے کردار کو نبھاتے ہوئے مجھے خود کو مزا آئے اور یہی وجہ ہے کہ میری فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہتی ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔