ماجد جہانگیر کی وزیراعلیٰ پنجاب سے مالی مدد کی اپیل

طبیعت دن بدن بگڑرہی ہے جب کہ مالی مشکلات کے باعث فیملی بھی بہت پریشان ہے، ماجد جہانگیر


Showbiz Reporter September 09, 2015
طبیعت دن بدن بگڑرہی ہے جب کہ مالی مشکلات کے باعث فیملی بھی بہت پریشان ہے، ماجد جہانگیر۔ فوٹو: فائل

اداکارماجد جہانگیر نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ مالی امداد بھی کریں۔

خادم اعلیٰ فنکارنواز اورہمدردانسان ہیں۔ جس طرح سے انھوں نے ماضی میں بہت سے فنکاروں کی امداد کی اوران کے علاج کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے، وہ اسی طرح کے احکامات میرے لیے بھی جاری کریں۔

ان خیالات کا اظہار ماجدجہانگیر نے '' ایکسپریس '' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ میری طبیعت دن بدن بگڑرہی ہے جب کہ مالی مشکلات کے باعث فیملی بھی بہت پریشان ہے۔ لیکن تاحال میری مدد کے لیے کوئی بھی سامنے نہیں آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔