اصغر خان کیسرقوم کی واپسی کیلیے ایف آئی اے ٹیم تشکیل دیگی

رقم کے حجم کا تعین کرنے کیلیے اقتصادی ماہرین سے رابطہ کیا جائیگا، ذرائع۔


Online October 20, 2012
رقم کے حجم کا تعین کرنے کیلیے اقتصادی ماہرین سے رابطہ کیا جائیگا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں آئی ایس آئی کی جانب سے سیاست دانوںکودی جانے والی رقوم کی سودسمیت واپسی کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کافیصلہ کیاہے۔

ذمے دارذرائع کے مطابق جمعہ کے اصغرخان کیس میںسپریم کورٹ نے ایف ائی اے کواحکامات جاری کیے ہیں کہ 1990کے انتخابی عمل کے دوران جن سیاستدانوں اوردیگرلوگوںکورقوم تقسیم کی گئی ہیں ان کی سود سمیت واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

سپریم کورٹ میں جمع دستاویزات کے مطابق جن سیاست دانوں کو رقوم تقسیم کی گئی ان میں غلام مصطفی جتوئی 50لاکھ، جام صادق 50لاکھ، محمد خان جونیجو مرحوم 25 لاکھ، نواز شریف 35لاکھ، عابدہ حسین 10لاکھ، پیر آف پگارا مرحوم 20لاکھ، جماعت اسلامی 50لاکھ، میر افضل خان ایک کروڑ روپے، جنرل ر رفاقت 56لاکھ، ہمایوں مری 15لاکھ، میر ظفر اللہ جمالی 40لاکھ، کاکڑ 10لاکھ، جام یوسف 7 لاکھ، حاصل بزنجو 5لاکھ، نادر مگسی 10لاکھ، الطاف حسین قریشی اور مصطفی صادق کو 50لاکھ روپے، صلاح الدین 3 لاکھ، مختلف گروپس کو 54لاکھ سمیت دیگر کو 33لاکھ کی انتخابی مقاصد کے لیے ادائیگیاںکی گئیں تھیںتاہم ان میں سے بعض سیاست دانوں نے رقوم لینے کی تردیدکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں