حصص مارکیٹ میں تیزی کے باعث 530 پوائنٹس ریکور

تیزی کے باعث70فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی93 ارب78 کروڑ28 لاکھ 89 ہزار115 روپے کا اضافہ ہوگیا


Business Reporter September 09, 2015
تیزی کے باعث70فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی93 ارب78 کروڑ28 لاکھ 89 ہزار115 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

HYDERABAD: سیمنٹ سیکٹرکے اچھے مالیاتی نتائج، مختلف منفی افواہوں کے دم توڑنے اور بینکنگ سیکٹر کی جانب سے خریداری سرگرمیوں میں یکدم اضافے کی وجہ سے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کواتارچڑھاؤ کے بعد دوبارہ نمایاں تیزی رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی33400 پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی۔

تیزی کے باعث70 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی93 ارب78 کروڑ28 لاکھ 89 ہزار115 روپے کا اضافہ ہوگیا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر299.96 پوائنٹس کی مندی اور ایک موقع پر 561.52 پوائنٹس کا اضافہ ہوا لیکن معمولی پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی میں کچھ کمی آئی۔

کاروباری دورانیے میں غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں، میوچل فنڈزاور این بی ایف سیز کی جانب سے مجموعی طور پر1 کروڑ44 لاکھ44 ہزار800 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جبکہ اس دوران بینکوں و مالیاتی اداروں کی جانب سے87 لاکھ96 ہزارڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے27 لاکھ39 ہزار974 ڈالراور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے34 لاکھ 13 ہزار 898 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 529.69 پوائنٹس کے اضافے سے 33474.17 ہو گیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس352.83 پوائنٹس کے اضافے سے20369.29 اور کے ایم آئی30 انڈیکس881.27 پوائنٹس کے اضافے سے 55455.50 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت 33.60 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر29 کروڑ19 لاکھ 11 ہزار870 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار359 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں250 کے بھاؤ میں اضافہ، 94 کے داموں میں کمی اور15 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں