وہاڑی میں قتل کے مجرم بھائیوں کو پھانسی دے دی گئی

بشیر اور اس کے بھائی نے زمین کے تنازع پر2001 میں 2 افراد کو قتل کیا تھا۔


ویب ڈیسک September 09, 2015
ملک بھر میں سزائے موت کے مجرموں کو پھانسی دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم 2 بھائیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں قتل کے 2 مجرم بھائیوں کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔ اس موقع پر جیل کے اندر اور اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور کسی بھی شخص کو جیل کی طرف آنے کی اجازت نہیں تھی۔

دونوں بھائیوں کی لاشیں طبی معائنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ بشیر اور اس کے بھائی نے زمین کے تنازع پر2001 میں 2 افراد کو قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سزائے موت کے مجرموں کو پھانسی دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک تقریبا 300 مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔