اسلم بیگ نے ہمیں بھی پیسوں کی پیشکش کی تھیشجاعت

پرویزالٰہی اور میں نے پیشکش ٹھکرا دی تھی، جس نے جو غلط کیا اسکا احتساب ہونا چاہیے۔


Monitoring Desk October 20, 2012
پرویزالٰہی اور میں نے پیشکش ٹھکرا دی تھی، جس نے جو غلط کیا اسکا احتساب ہونا چاہیے۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہاہے کہ انھیں اورپرویز الٰہی کوجنرل اسلم بیگ نے پیسے دینے کی براہ راست پیشکش کی تھی مگرانھوں نے ٹھکرا دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق شجاعت نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ اصغر خان کیس میںسپریم کورٹ کے فیصلے میں رقم کی پیشکش ٹھکرانے والوںکے نام موجودنہیں جس نے جو غلط کیاہے اس کااحتساب کیا جانا چاہیے، جنرل (ر) اسلم بیگ نے مجھے اور پرویزالٰہی کورقم کی پیشکش کی تھی جو ہم نے ٹھکرا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں