بھارتی میڈیا شاہد آفریدی کو بدنام کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتُر آیا

مقامی ماڈل نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے بوم بوم آفریدی پر بے ہودہ الزام لگایا ہے، جسے بھارتی میڈیا خوب اچھال رہا ہے۔


ویب ڈیسک September 09, 2015
اس سے قبل یہی ماڈل ایسے کسی بھی قسم کے تعلقات کی تردید کرتی رہی ہیں کہ بوم بوم آفری ان کے اچھے دوست ہیں

بھارتی میڈیا پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی کو بدنام کرنے کے لئے اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔

بھارتی میڈیا شاہد آفریدی کو بدنام کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں اور بے ہودہ الزامات پر اترآیا ہے، تمام بڑے بھارتی چینل کی ویب سائٹ پر وہاں کی ایک ''سی کلاس ادکارہ عرشی خان'' کے حوالے سے ایک ٹوئٹ لگائی گئی ہے جس میں ماڈل و اداکارہ نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے بوم بوم آفریدی پر بے ہودہ الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ''وہ شاہد آفریدی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرچکی ہے''۔

موصوفہ کا اپنے ٹوئٹراکاﺅنٹ پر کہنا تھا کہ ''ہاں، میں نے آفریدی سے جسمانی تعلق بنایا، کیا مجھے کسی کے پاس جانے کے لئے بھارتی میڈیا کی اجازت کی ضرورت ہے؟ یہ میری نجی زندگی ہے اور میرے نزدیک یہ محبت ہے''۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہی ماڈل ایسے کسی بھی قسم کے تعلقات کی تردید کرتی رہی ہیں جب کہ ان کا کہنا تھا کہ بوم بوم آفری ان کے اچھے دوست ہیں اور ہم کئی بار مل چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں