تھرکے کوئلے سے بجلی بناناناممکن ہےایشیائی ترقیاتی بینک

کوئلہ ناقص اورگندہ ہے، دیامیربھاشا ڈیم کے لیے فنڈزدینے کی یقین دہانی


Monitoring Desk October 20, 2012
کوئلہ ناقص اورگندہ ہے، دیامیربھاشا ڈیم کے لیے فنڈزدینے کی یقین دہانی، فوٹو : فیضان داؤد

ایشیائی ترقیاتی بینک نے تھرکے کوئلے کوناقص اورگندہ قرار دیتے ہوئے بجلی کی پیداوار ناممکن قراردے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اورایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے درمیان ملاقات میں تھرکے کوئلے سے بجلی کے پیداواری منصوبے پرگفتگوہوئی۔ اے ڈی بی حکام نے اس سے بجلی کی پیداوارناممکن قراردی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ تھر میں 64 لاکھ ایکڑفٹ رقبے پرکوئلے کے ذخائرموجود ہیں۔ سیکریٹری واٹراینڈ پاورنرگس سیٹھی نے بریفنگ میں کہا کہ دیامیربھاشا ڈیم کی تعمیر پرلاگت کا تخمینہ 13ارب68 کروڑ ڈالر ہے،جس میں سے 4 ارب92 کروڑ ڈالر فنڈنگ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک، مقامی بینکوں،چین کے ایگزم بینک اوردیگر مالیاتی اداروں سے درخواست کی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس کیلیے فنڈزدینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں