سندھ ریزرو پولیس میں انسداد ڈکیتی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ

انسدادڈکیتی فورس اورانسدادہنگامہ آرائی اسکواڈکے حوالے سےجوانوں کی تربیت کاپروگرام ترتیب دیاجاچکاہے،ڈی آئی جی ایس آر پی


Staff Reporter September 10, 2015
آئی جی سندھ کاایس آرپی ہیڈکوارٹرزکادورہ، غلام حیدر جمالی نے ریزروپولیس کی تنخواہ میں اضافے کی سفارشات مانگ لیں فوٹو: فائل

سندھ ریزرو پولیس کی افرادی قوت اور ہتھیاروں سے انسداد ہنگامہ آرائی اسکواڈ (اینٹی رائٹس اسکواڈ) اور انسداد ڈکیتی فورس (اینٹی ڈکیت آپریشن فورس) تشکیل دی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی ایس آر پی آصف اعجاز نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو بتایا کہ اس حوالے سے اہلکاروں کے لیے جامع تربیتی پروگرام ترتیب دیا جا چکا ہے، ایس آر پی کے 200 اہلکار ضلعی پولیس کے ساتھ ہائی وے گشت پر مامور ہیں، ایس آر پی کی موجودہ 5 ہزار 756 جوانوں میں سے 396 جوان کراچی پولیس کے ساتھ سیکیورٹی کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں ۔

کوئیک رسپانس فورس کے395 جوان بھی کراچی پولیس کے ڈسپوزل پر ہیں جبکہ صوبہ سندھ کے دیگر اضلاع میں ضلعی پولیس کے شانہ بشانہ ایک ہزار90 جوان فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہیں مختلف اہم اور حساس مقامات پر ایس آر پی کے571 جوان تعینات ہیں انھوں نے پولیسنگ کے امور مزید بہتر بنانے کے لیے دفاتر، عمارتوں، گاڑیوں کی مرمت اور بحالی کے اقدامات کا احاطہ کرتے ہوئے مزید اسلحہ اورگاڑیوں کی سفارشات آئی جی سندھ کو پیش کیں۔

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ایس آر پی کے افسران اور جوانوں کی تنخواہ میں اضافے کے لیے ڈی آئی جی ایس آر پی کو حتمی سفارشات دینے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔