بنوں پرانا پولیس اسٹیشن پر شدت پسندوں کا حملہ

بنوں میں کرفیو نافذ، پرنا تھانے پر گرینڈ سے حملہ ۔


ویب ڈیسک July 17, 2012
بنوں میں کرفیو نافذ، پرانا تھانے پر گرینڈ سے حملہ ۔ فائل فوٹو

اولڈ تھانہ سٹی کی عمارت پر دو دہشت گردوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دونوںحملہ آور مارے گئے ' پیر کی صبح دو برقعہ پوش دہشت گردوں نے اولڈ تھانہ سٹی کے مین گیٹ پہنچتے ہی سپاہی بختیار خان پر فائرنگ کی اور عمارت میں گھس آئے، عمارت میں موجود اہلکاروں نے پوزیشنیں سنبھال کر حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ شروع کردی۔

شدت پسندوں نے متعدد ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکے ، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں شدت پسند مارے گئے ' جبکہ عصمت اﷲ اے ایس آئی ' سنتری بختیار خان اور شہاب الدین شدید زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی بنوں ریجن نثار احمد تنولی اور ڈی پی او وقار احمد خان موقع پر پہنچے عوامی حلقوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے پولیس کے شانہ بشانہ شدت پسندوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرکے ان کے عزائم ناکام بنا دیا ' تاہم پاک فوج کے جوانوں نے تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد کو شک کی بناء پر اپنی تحویل میں لیکر تفتیش کی تاہم بعدازاں انہیں چھوڑ دیا '

دریں اثناء ڈی پی او بنوں وقار احمد خان نے ضلعی پولیس آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات سے ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ' انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ میں ڈی ایس بی اور انوسٹی گیشن آفس کے علاوہ پولیس افسران کی رہائش گاہیں اور مال خانہ بھی ہے حملہ آور 19 '20 سال کے نوجوان تھے انہوں نے خود کش جیکٹس پہن رکھی تھیں اور جدید اسلحہ سے لیس تھے ۔ آپریشن تقریباً 4 گھنٹے تک جاری رہا،

دریں اثناء چارسدہ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق چارسدہ میں دو اسکولوںمیں بیک وقت تین دھماکے ہونے سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنجا ' علاقہ سرڈھیری میں گورنمنٹ مڈل اسکول شاہ ڈھنڈ اور پرائمری اسکول شاہ ڈھنڈ کو نشانہ بنایا گیا ، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں