سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل

سندھ بھر کے 29اضلاع میں 11ہزار 745 نشستوں پر 3 مراحل میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن


September 10, 2015
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کاپہلا مرحلہ 31اکتوبر، دوسرا 19 نومبر، تیسرا مرحلہ 3دسمبر کو ہو گا۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: الیکشن کمیشن نے سندھ میں 3 مراحل میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندھ بھر کے 29 اضلاع میں 11ہزار 745 نشستوں پر 3 مراحل میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، صوبے بھر کی یونین کونسلز میں کُل 10 ہزار 89 جب کہ میونسپل کمیٹی اورٹاؤن کمیٹی میں کُل ایک ہزار 656 نشستیں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے بھر میں ایک میٹروپولیٹین، 3میونسپل،6ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ، ایک ہزار 137 یونین کونسلز، 151ٹاؤن کمیٹیز اور 24 ڈسٹرکٹ کونسل قائم کی جائیں گی۔ انتخابات میں 29 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز، 316ریٹر ننگ آفیسر اور 551اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز ہوں گے۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کاپہلا مرحلہ 31اکتوبر، دوسرا 19 نومبر، تیسرا مرحلہ 3دسمبر کو ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں