توانائی قلت اقتصادی ترقی اور نمومیں رکاوٹ ہے صدر آصف زرداری

ایشیائی ترقیاتی بینک دیامیرڈیم میں سرمایہ کاری کرے،اے ڈی بی وفدسے گفتگو


Numainda Express October 20, 2012
کوئٹہ چیمبرکے وفد کی بھی ملاقات،نیشنل پیس پرائز فار یوتھ کی سمری پردستخط۔ فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ توانائی کی قلت اقتصادی ترقی اور نمو میں رکاوٹ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرے، سستی بجلی کی پیداوار، معاشی ترقی اور آبپاشی کی ضروریات پوری کرنے کیلیے آبی ذخیرے کی گنجائش بڑھانے کیلیے دیامر بھاشا ڈیم کی جلد تکمیل بہت اہمیت کی حامل ہے۔ وہ یہاں جمعہ کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ صدر نے کہا کہ توانائی کی قلت اور پانی کی کمیابی ملک کو درپیش اہم مسائل ہیں اور ان سے اقتصادی نمو اور غربت کے خاتمے کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔

صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر نے صدر نے ''تاپی'' گیس پائپ لائن منصوبے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی وابستگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی رابطوں کو فروغ دینے کیلئے پاکستان 2016ء میں وسطی ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی کریگا۔ دریں اثناء کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے وفد نے بھی صدر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ حکومت بلوچ عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور امن و امان کی صورتحال و دیگر چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے،کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، اے پی پی کے مطابق صدر نے ملک میں باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ''نیشنل پیس پرائز فار یوتھ'' قائم کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے ، 5 لاکھ روپے مالیت کا ایوارڈ 18 سے کم عمر کے ایسے بچوں یابچیوں کو دیا جائیگا،جن کے اقدامات یا نظریات سے تعلیم اور امن کے فروغ میں مدد ملی ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |