این اے 154 ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈرز تحریک انصاف میں شامل

انتخابات کا میچ فکس ہے لیکن اس کے باوجود کھیلیں گے بھی اور جیتیں گے بھی، جہانگیر ترین

لوگ حکومت سے بد دل ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، جہانگیر ترین۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں محمد اسلم اور حسن محمود شاہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں جس کے بعد این اے 154 میں انتخابی دنگل انتہائی دلچسپ مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سابق ٹکٹ ہولڈرز میاں محمد اسلم اور حسن محمود شاہ نے لودھراں میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ لوگ حکومت سے بد دل ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، حکومت میٹرو بس بنانے میں مصروف ہے جب کہ کسان بے حال ہیں۔ حکومت کا جتنی جلدی خاتمہ ہو جائے ملک کے لئے بہتر ہے۔


اس سے قبل جہانگیر ترین نے این اے 154 میں ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرایا اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

میچ فکس ہونے کے باوجود الیکشن لڑنے سے متعلق سوال کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جس طرح عمران خان بھارت گئے اور میچ فکس ہونے کے باوجود جیت کر بھی آئے تھے اسی طرح ہم پہلے سے فکس میچ کھیلیں گے بھی اور جیتیں گے بھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے کہوں گا کہ آئیں اور سیاسی میدان میں فیصلہ کریں، جتنے بھی لوگ ہمارے خلاف کھڑے ہوں گےہم بھاگیں گے نہپں۔

https://www.dailymotion.com/video/x364m2u_na154_news
Load Next Story