بھارت سے غیرمشروط مذاکرات کیلئے تیارہیں پاکستان
بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر پر بات ضرور ہو گی، ترجمان دفتر خارجہ
دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے غیر مشروط مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن اس بارے میں ہمارا موقف واضح ہے کہ جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر پر بات ضرور ہو گی۔
دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں،پاکستان بھارت سے غیر مشروط مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن اس بارے میں ہمارا موقف واضح ہے کہ جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر پر بات ہو گی۔
قاضی خلیل ﷲ نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔ داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں تاہم ہم اس خطرے سے آگاہ ہیں اس سلسلے میں سیکورٹی اداروں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد کا معاملہ طے شدہ ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے انٹیلی جنس اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بارے میں قاضی خلیل ﷲ نے کہا کہ مفاہمت کی اس یادداشت کا مقصد سیکورٹی کے مسائل اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانا تھا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ راہداری منصوبے کے تحت متعدد منصوبوں پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔
https://www.dailymotion.com/video/x365uud_foreign-office_news