اٹک کے اسکول میں ڈینگی اسپرے سے 50 طالبات بے ہوش

30 سے زائد طالبات کو فارغ کردیا گیا جب کہ کچھ اب بھی زیرعلاج ہیں تاہم ان کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے، اسپتال انتظامیہ


ویب ڈیسک September 10, 2015
پوٹھوہار ریجن میں ڈینگی کے کیسز سامنے آنے کے بعد علاقے میں زور و شور سے انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔ :فوٹو فائل

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں ڈینگی سے بچاؤ کے اسپرے سے 50 طالبات بے ہوش ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹک کے گورنمنٹ گرلزہائی اسکول جنڈ میں ڈینگی مچھروں سے بچاؤ کے لیے اسپرے کیا گیا، جس کے باعث اسکول میں موجود 50 طالبات کی حالت غیر ہوگئی اوروہ بے ہوش ہوگئیں، متاثرہ طالبات کو فوری طورپرڈی ایچ کیو اٹک اورٹی ایچ کیو جنڈ منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر کے ان کی طبی امداد دی گئی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد طالبات کو فوری طبی امداد فراہم کرکے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جب کہ کچھ اب بھی زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ پوٹھوہار ریجن میں ڈینگی کے کیسز سامنے آنے کے بعد علاقے میں زور و شور سے انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |