اسلام کے نام پر فساد پھیلانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا چوہدری نثارعلی

ریاست کو چیلنج کرنے والوں کو ریاستی طاقت سے کچل دیا جائے گا،وزیرداخلہ کی اجلاس کے بعد پریس بریفنگ


ویب ڈیسک September 10, 2015
وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے ہر قسم کی دہشتگردی اور عسکریت پسندی کو ختم کردیا جائے گا، وفاقی وزیرداخلہ . فوٹو: فائل 

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے بے شمار دہشت گردی کے منصوبے ناکام بنائے تاہم یہ جنگ ابھی جاری ہے کیوں کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا تاہم وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی اور عسکریت پسندی کو ختم کردیا جائے گا جب کہ اسلام کے نام پر فساد پھیلانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q30/q30.webp

https://img.express.pk/media/images/NAP/NAP.webp

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، چاروں صوبوں، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے گورنرو وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔

https://img.express.pk/media/images/q112/q112.webp

ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی نے کہا کہ اجلاس میں گزشتہ 8 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور نیشنل ایکشن پلان پر اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی جس میں مدرسہ رجسٹریشن، سیکیورٹی ایجنسی کی کارکردگی، این جی اوز، نادرا، سائبر کرائم، فاٹا اور افغان مہاجرین کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔



https://img.express.pk/media/images/q210/q210.webp

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف نے فیصلہ کیا کہ اس قسم کے اجلاس ہر 2 سے 3 ماہ کے اندر منعقد کیے جائیں اور صوبائی سطح پر بھی اپیکس کمیٹی کے اجلاسوں کو باقاعدگی سے منعقد کرنے کی ہدایت کی جب کہ اجلاس میں ریاست کو چیلنج کرنے والوں کو طاقت سے کچلنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 15 نکات پر تسلی بخش کام کیا گیا تاہم بہت سے حصوں پر کام کرنا ابھی باقی ہے جب کہ سیکیورٹی صورتحال میں مزید بہتری کے لیے تیزی لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں انٹرنیشنل این جی اوز کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ انٹرنیشنل این جی اوز پر نظر رکھنا وفاق کی ذمہ داری ہے تاہم صوبوں کے ساتھ ملکر نادرا کے ذریعے این جی اوز کا ڈیٹا بیس بنانا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے پالیسی بھی تیار کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں اسلحہ لائنسنوں کے نام پر ملک میں اندھیر نگری مچائی گئی تاہم آئندہ ماہ تک تمام اسلحہ لائنسنس کو کمپوٹرائز کردیں گے اور اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی جاری رہے گی۔



https://img.express.pk/media/images/q39/q39.webp

چوہدری نثار نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے آغاز سے اب تک انٹیلی جنس کی بنیاد پر 11 ہزار سے زائد آپریشن ہوئے جب کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد سے 5 ہزار پر آپریشن کیے گئے اور بہت سارے گروہوں اور ان کی کمین گاہوں کو ختم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن قائم کرنے میں فوج کا بہت بڑا کردار ہے تاہم ماضی کی حکومتوں نے بہتر پالیساں نہیں بنائیں جس کی وجہ سے سوات میں ملٹری آپریشن کے باوجود دہشتگردی کی فضا پورے پاکستان میں پھیل گئی جب کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد سیکیورٹی اداروں نے بے شمار دہشتگردی کے منصوبے ناکام بنائے تاہم ملک سے ابھی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا لیکن یہ جنگ ابھی جاری ہے اور جاری رہے گی، وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے ہر قسم کی دہشتگردی اور عسکریت پسندی کو ختم کردیا جائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q49/q49.webp

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام کے نام پر فساد پھیلانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور ایسے عناصر کو علما اور میڈیا کی مدد سے ختم کردیا جائے گا جب کہ اجلاس میں پاکستانی عوام اور میڈیا کی حمایت اور حکومتی اداروں کی مشترکہ کاوشسوں سے جو بہتری آئی اسے سراہا گیا تاہم ہمیں چند واقعات سے ناامید نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی میڈیا سے دشمنی نہیں بلکہ یہ ان لوگوں کو نشانہ نا کر سنسنی پھیلانا چاہتے ہیں جب کہ دہشتگردوں کے بڑے بڑے نام خود ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار ہیں، خدارا عوام میں مایوسی نہ پھیلائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین گزشتہ 14 برسوں میں بہت مستحکم ہوچکے ہیں اور اس وقت ملک میں اس وقت 15 لاکھ افغان مہاجرین غیر رجسٹرڈ ہیں اور بہت سے اپنے کاروبار اور زمینیں بھی حاصل کرچکے ہیں جن کی ان کو اجازت نہیں ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q59/q59.webp

قبل ازیں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی صدرات میں ہونے والے اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے اصلاحات پر اتفاق کیا گیا جب کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک کے تمام حصوں میں امن قائم کرنے کے لئے اعلیٰ سطح پر اقدامات کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں این جی اوز کا ڈیٹا آن لائن کر کے نادرا میں ڈیٹا بینک کے قیام اور اسلحہ لائسنس کو سنٹرلائز کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں