شرانگیز تقریر کرنے پر جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ زیر حراست

مفتی کفایت اللہ کو چنیوٹ میں مذہبی پروگرام میں شرانگیز تقریر کرنے پر حراست میں لیا گیا، سی ٹی ڈی ذرائع


ویب ڈیسک September 10, 2015
مفتی کفایت اللہ کو چنیوٹ میں مذہبی پروگرام میں شرانگیز تقریر کرنے پر حراست میں لیا گیا، سی ٹی ڈی ذرائع، فوٹو:فائل

WASHINGTON: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو قانون نافذ کرنے والے ادارے میں حراست میں لے لیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ گزشتہ رات چنیوٹ میں ایک مذہبی پروگرام میں شریک تھے اور اس دوران انہوں نے شرانگیز تقریر کی جس کی بنا پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت حکومت نے لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال، شرانگیز اور نفرت انگیز تقاریر کرنے پر گرفتاری کے احکامات دے رکھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں