امریکا کا آئندہ سال 10 ہزار شامی مہاجرین کو پناہ دینے کا اعلان

مہاجرین کو پناہ دینے کا اعلان امریکا کے جنگ سے متاثرہ ملک کے باشندوں کی مدد کرنے کے عزم کا اظہار ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

مہاجرین کو پناہ دینے کا اعلان امریکا کے جنگ سے متاثرہ ملک کے باشندوں کی مدد کرنے کے عزم کا اظہار ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس، فوٹو:فائل

FORT MEADE/MARYLAND:
یوریی ممالک کی جانب سے مہاجرین کے لیے بڑے پیمانے پر پناہ دینے کے اعلانات کے بعد امریکی صدر براک اوباما نے بھی شام کے 10 ہزار مہاجرین کو آئندہ برس امریکا میں پناہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ آئندہ برس 10 ہزار شامی مہاجرین کو امریکا میں پناہ دینے کی منصوبہ بندی کی جائے۔ ترجمان وائٹ ہاوس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین کو پناہ دینے کا اعلان کرنا امریکا کا جنگ سے متاثرہ ملک کے باشندوں کی مدد کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان شامی باشندوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کے جا رہے ہیں۔

 
Load Next Story