ملک لوٹنے والے آج جمہوریت کے چیمپئن بنے ہیںشیخ رشید
موجودہ حکمرانوں کو حکومت کرنے کا موقع نواز شریف نے دیا، سرائیکی صوبہ دھوکہ ہے
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ جن لوگوںنے ملک کولوٹاآج وہ خود کوجمہوریت کا چیمپئن قراردے رہے ہیں۔
جبکہ آصف زرداری نے عدالت کے39فیصلوں میں سے صرف ایک فیصلہ پرعملدرآمدکیا اور وہ یوسف رضا گیلانی کی اقتدار سے رخصتی کاہے،انھوںنے سرائیکی صوبے کے نام پر جنوبی پنجاب کے لوگوں کو دھوکادیا ہے۔
انھوںنے چوک منظورآباد ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے' پی آئی اے' پاکستان اسٹیل ڈوب رہے ہیں اگر قوم ان حکمرانوں کے خلاف نہ اٹھی تو یہ ملک کا سودا کرکے نکل جائیں گے، میں جاگیرداروں اور لٹیروں کے خلاف بغاوت کا پیغام لیکر آیا ہوں، ملالہ پر حملہ قابل مذمت مگر اس کے بدلے میں کسی طاقت کوشمالی وزیرستان پر چڑھائی نہیں کرنے دیں گے، موجودہ حکمرانوں کونوازشریف کی وجہ سے اس قدر لمبی حکومت کرنے کا موقع ملا، اگر نواز شریف باہر نکلتے تو یہ حکومت نہیں کرسکتے تھے۔