شیرازی برادران نے پیپلزپارٹی میںشمولیت کااعلان کردیا

وزیراعلی سندھ سے ملاقات میںشمولیت اختیارکی،7 نومبرکوجلسے میںباضابطہ اعلان کرینگے


Staff Reporter October 20, 2012
وزیراعلی سندھ سے ملاقات میںشمولیت اختیارکی،7 نومبرکوجلسے میںباضابطہ اعلان کرینگے۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ کے شیرازی برادران نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلزپارٹی سندھ کے صدرسید قائم علی شاہ سے جمعے کووزیراعلیٰ ہائوس میں شیرازی برادران کے وفدنے سید اعجازشاہ شیرازی کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں سابق ضلع ناظم ٹھٹھہ سید شفقت علی شاہ شیرازی، رکن قومی اسمبلی سید ایازشاہ شیرازی اورصوبائی وزیر محمد علی ملکانی شامل تھے ۔اسں موقع پروفاقی وزیربرائے مذہبی امورسید خورشید احمد شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں شیرازی برادران نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔

اسں موقع پرشیرازی برادران نے کہاکہ وہ7 نومبرکوضلع ٹھٹھہ میں پیپلزپارٹی کی جانب سے منعقد ہونے والے جلسہ عام میں باضابطہ طورپرشمولیت کااعلان کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شیرازی برادران کی جانب سے پیپلزپارٹی میں شمولیت پران کوخوش آمدیدکہا اورامیدکااظہارکیاکہ پارٹی کی پالیسی اور پروگرام کے لیے مل کرکام کریں گے۔ سید خورشید احمد شاہ نے بھی شیرازی برادران کی پارٹی میں شمولیت پرانھیں خوش آمدیدکہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں