دعائوںالتجائوں سے اسلام نافذہوگانہ حالات بدلیں گےمنورحسن

ظلم و جبر اور کرپشن کے نظام کے خاتمے کے لیے عوام کوعملی طور پرمیدان میں نکلنا ہوگا


INP October 20, 2012
ملالہ کی ڈائری میں جو باتیں درج کروائی گئیں ان کا پختون بچیاں تصور بھی نہیں کرسکتیں۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہاہے کہ محض دعائوں اور التجائوں سے اسلام نافذ ہوگانہ امت کے حالات بدلیں گے۔

وہ منصورہ میں جمعے کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ، انھوں نے کہا اگر صرف دعائوں سے تبدیلی آنا ہوتی توہر سال حج کے موقع پرلاکھوں فرزندان اسلام بیت اللہ میں بیٹھ کر کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلیے گڑ گڑاکردعائیں کرتے ہیں انکے نتیجے میں مظلوم کشمیری اورفلسطینی مسلمانوں کوآزادی مل جاتی۔

منور حسن نے کہا کہ اسلام و پاکستان دشمن قوتوں نے معصوم بیٹی کو اپنے مکروہ ایجنڈے کی تکمیل کے لیے نشانہ بنایا ، ملالہ کی ڈائری میں ایسی باتیں درج کروائیں گئیںجن کا خیبر پختونخوا کی کوئی بچی تصور بھی نہیں کر سکتی، منور حسن نے کہاکہ سنگین ملکی صورتحال کے مجرم جہاں حکمران ہیں وہیں وہ لوگ بھی اس سے بری الذمہ نہیں جو ایسے بد دیانت لوگوں کو ووٹ دے کر اپنے سروں پربٹھا لیتے ہیں،انسا ن جو بوتاہے اسے وہی کاٹنا پڑتا ہے ، انھوں نے اس بات پرافسوس کا اظہار کیا کہ لوگ اللہ کی غلامی کے بجائے اللہ کے باغیوں اور فرعونوں کی غلامی پر راضی ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں