پاکستانی برآمدات2ماہ میں1027فیصد گر گئیں

جولائی اگست 2014 میں درآمدات 7 ارب 93 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 4ارب 10کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

جولائی کے مقابلے میں اگست میں برآمدات 14.83 فیصد، درآمدات 13.41 فیصد اور تجارتی خسارہ 12.13 فیصد بڑھ گئی،اعدادوشمار۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ میں 10.27 فیصد گر گئیں، جولائی اور اگست2015 کے دوران 3ارب 43 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی اشیا برآمد کی جاسکیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3 ارب 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ ماہانہ اعدادوشمار کے مطابق2 ماہ میں درآمدات بھی 9.29 فیصد کی کمی سے 7 ارب 19کروڑ40 لاکھ ڈالر تک محدود رہیں جس کی وجہ سے تجارتی خسارہ بھی 8.38فیصدگھٹ کر 3 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گیا۔ واضح رہے کہ جولائی اگست 2014 میں درآمدات 7 ارب 93 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 4ارب 10کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا تھا۔


اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ برآمدات 3.52 فیصد کی سال بہ سال کمی سے 1 ارب 83 کروڑ 50لاکھ ڈالر رہیں جبکہ درآمدات 18.50 فیصد کی نمایاں کمی سے 3 ارب 82کروڑ 30لاکھ ڈالر رہیں اور تجارتی خسارہ 28.72 فیصد گھٹ کر 1ارب 98کروڑ 80لاکھ ڈالر رہ گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2 ارب 78کروڑ 90لاکھ ڈالر رہا تھا، اگست2014 میں برآمدات1ارب 90 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور درآمدات 4ارب 69کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی تھیں۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے مقابلے میں اگست میں برآمدات 14.83 فیصد، درآمدات 13.41 فیصد اور تجارتی خسارہ 12.13 فیصد بڑھ گیا، جولائی 2015 میں برآمدات1 ارب 59 کروڑ80 لاکھ ڈالر، درآمدات 3 ارب 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1ارب 77کروڑ 30لاکھ ڈالر رہا تھا۔
Load Next Story