ایئرکارگوایجنٹس اور فریٹ فارورڈرزکے پھرہڑتال کرنے کاخدشہ

سست رفتارسرگرمیوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت انکے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، ایئرکارگو ایجنٹس


Ehtisham Mufti September 11, 2015
سست رفتارسرگرمیوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت انکے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، فریٹ فارورڈرز/ایئر کارگو ایجنٹس فوٹو: فائل

LOS ANGELES: وفاقی وزارت خزانہ کی 8 فیصد ٹرن اوورٹیکس سے متعلق فیصلے میں تاخیری حربوں سے دلبرداشتہ ایئرکارگوایجنٹس اور فریٹ فارورڈرز کی جانب سے دوبارہ ملک گیر ہڑتال کاخدشہ ہے۔

ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ نے ٹرن اوورٹیکس سے متعلق مسائل کے حل کیلیے حکومت نے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی اور 11 ستمبرتک مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا لیکن وزارت خزانہ نے ایئرکارگو ایجنٹس ایسوسی ایشن اورپاکستان انٹرنیشنل فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن کو بذریعہ فیکس 5 رکنی کمیٹی قائم کرنے کی اطلاع دی جس میں ہدایت کی گئی کہ وہ 16 ستمبرکو اسلام آباد آکر اپنی پریزینٹیشن خصوصی کمیٹی کو دیں۔

فریٹ فارورڈرز اور ایئرکارگو ایجنٹس کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کی سست رفتارسرگرمیوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت انکے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، اگر وعدے کے مطابق فوری کمیٹی بنادی جاتی توکمیٹی11 ستمبر تک سفارشات مرتب کر کے اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کردیتی۔ انہوں نے بتایا کہ ایئرکارگوایجنٹس اور فریٹ فارورڈرز 8 فیصد ٹرن اوورٹیکس ادا کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے کیونکہ وہ صرف2 فیصد مارجن پرخدمات فراہم کرتے ہیں،اس لیے کمیٹی کو ٹرن اوور ٹیکس کے خاتمے کا فیصلہ کرے ورنہ وہ ہڑتال پر مجبورہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں