وسیم اوررمیزسفارت کاری کا ’’معمولی‘‘ اعزازیہ وصول کریں گے نجم سیٹھی

سابق کرکٹرز بلامعاوضہ کام کرنا چاہتے تھے ان کے تجربے کی کوئی قیمت نہیں ہے


Sports Reporter September 11, 2015
نجم سیٹھی گزشتہ عام انتخابات میں پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ تھے۔ فوٹو: فائل

KABUL: وسیم اکرم اور رمیز راجہ پاکستان سپر لیگ کی سفارت کاری کا ''معمولی'' اعزازیہ وصول کرینگے۔

پریس کانفرنس میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ دونوں کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جس کا پی ایس ایل کو بہت فائدہ ہوگا۔

سابق کرکٹرز بلامعاوضہ کام کرنا چاہتے تھے ان کے تجربے کی کوئی قیمت نہیں ہے، انھیں قائل کیاکہ کچھ تو وصول کرلیں، انھیں معمولی سا اعزازیہ دیا جائے گا جو ان کی خدمات کے مقابلے میں بہت کم ہے، دونوں نے ملک کیلیے اپنی خدمات پیش کرکے قربانی دی۔ یاد رہے کہ یہ ''معمولی اعزازیہ'' ماہانہ پانچ لاکھ روپے ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں