6 ریڈ عالمی اسنوکرتینوں قومی کیوئٹس باہر ہوگئے

سجاد اور آصف پری کوارٹر فائنل میں ناکام،اسجد اقبال کو لاسٹ 32 میں شکست


Sports Reporter September 11, 2015
سجاد اور آصف پری کوارٹر فائنل میں ناکام،اسجد اقبال کو لاسٹ 32 میں شکست : فوٹو:فائل

عالمی نمبر2 محمد سجاد اور سابق عالمی چیمپئن محمدآصف 6 ریڈ اسنوکر عالمی کپ 2015 کے پری کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے، قبل ازیں 32 کھلاڑیوں کے ناک آئوٹ رائونڈ میں جگہ بنانے والے اسجد اقبال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس طرح تینوں قومی کیوئٹس ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے تحت ایونٹ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں جاری ہے،لیگ مقابلوں کے بعد 32 کھلاڑیوں کے فائنل رائونڈ میں رسائی پانے والے تینوں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تاہم ویلز کے کھلاڑی رائن ڈے نے کم تجربہ کار اسجد اقبال کی پیش قدمی روک کر 6-3 سے کامیابی اپنے نام کرلی۔

عالمی نمبر 2 محمد سجاد نے اسکاٹ لینڈ کے گریم ڈوٹ کے خلاف بھرپور اعتماد کے ساتھ 6-3 سے فتح پاکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے میزبان تھائی لینڈ کے تیراپونگ پائیبون کو کسی مشکل کے بغیر 6-2 سے قابو کرکے اس مرحلے میں کھیلنے کا حق حاصل کیا، پری کوارٹر فائنل میں دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کی قسمت نے ساتھ نہ دیا، ہانگ کانگ کے مارکوفو نے محمد آصف کو 6-2 سے شکست دیدی۔

انھوں نے یہ مقابلہ 1-39، 64-0،43-31، 37-0، 47-0، 44-0، 0-71 اور 50-0 سے جیتا، انگلینڈ کے مارک سیلبے نے محمد سجاد کو 6-2 سے مات دے کر امیدوں پر پانی پھیر دیا، مارک نے عالمی نمبر 2 کیخلاف 0-63، 46-9، 39-29، 49-12، 41-27، 22-34، 58-17 اور39-0 سے کامیابی سمیٹی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں