روس پاکستان کوایم آئی 35 ہیلی کاپٹرزاورسخوئی طیارے دے گا

مذاکرات جاری ہیں، پاکستان انتہائی قریبی ساتھی ہے، روسی ڈپٹی وزیر خارجہ

مذاکرات جاری ہیں، پاکستان انتہائی قریبی ساتھی ہے، روسی ڈپٹی وزیر خارجہ فوٹو: فائل

روس اورپاکستان کے درمیان روسی ساختہ کثیرالمقاصدایم آئی 35 ایم ہیلی کاپٹرزاور فورتھ جنریشن کثیرالمقاصد سخوئی ایس یو35 جنگی طیاروں کی فروخت کیلیے مذاکرات جاری ہیں۔


روس کے ڈپٹی وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے نیوز ویب سائٹ Sputnik سے گفتگو میں تصدیق کی کہ پاکستان روس کاانتہائی قریبی ساتھی ہے اورملٹری کے علاوہ دونوںممالک کے درمیان توانائی سمیت دیگرشعبوں میں بھی بہترین تعلقات قائم ہیں، پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے سبب یہ ممکن ہے کہ پاکستان اورروس کے درمیان فوجی تعلقات میں بہتری بھارت کوناراض کرسکتی ہے تاہم روسی ڈپٹی وزیرخارجہ کاکہنا تھاکہ میرا نہیں خیال کہ پاک روس فوجی معاہدے سے بھارتی حکام حسدمیں مبتلاہوں گے۔

انھوں نے کہاکہ پاکستان کیساتھ ہمارے بڑھتے تعلقات سے بھارت روس تعلقات میں کوئی فرق نہیں پڑیگا، گزشتہ ماہ روس نے 4ایم آئی 35 ایم ہیلی کاپٹرزکی فراہمی کیلیے معاہدے کامسودہ پاکستانی حکام کے حوالے کیا تھا، روس کی سرکاری اسلحہ برآمدکرنیوالی کمپنی نے بھی تصدیق کی تھی کہ پاکستان کو ہیلی کاپٹرزکی فروخت کیلیے بات چیت جاری ہے۔
Load Next Story