اقوام متحدہ کی عمارتوں کے سامنے فلسطینی پرچم لہرانے کی قرارداد منظور

امریکا اور اسرائیل سمیت 8 ممالک نے قرارداد کی مخالفت جب کہ برطانیہ سمیت 45 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا


ویب ڈیسک September 11, 2015
ریاست کا پرچم 30 ستمبر کو صدر محمود عباس کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے موقع پر لہرایا جائے گا، فلسطینی مبصر۔ فوٹو: فائل

KARACHI: اقوام متحدہ کی عمارتوں کے سامنے فلسطین کا پرچم لہرانے کی قرارداد اسرائیل اور امریکا کی مخالفت کے باوجود کثرت رائے سے منظور ہو گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اقوام متحدہ کی عمارتوں کے باہر فلسطینی پرچم لہرانے کی قرارداد کے حق میں 119 ووٹ ڈالے گئے جب کہ امریکا اور اسرائیل سمیت 8 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی۔ سویڈن، فرانس، اٹلی اور اسپین سمیت 45 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جب کہ برطانیہ سمیت 45 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اقوام متحدہ کی عمارتوں کے باہر فلسطینی پرچم لہرانے سے متعلق قرارداد پر عمل درآمد کے لئے 20 روز کا وقت دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی مصبرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ریاست کا پرچم 30 ستمبر کو صدر محمود عباس کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے موقع پر لہرائیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس کئی ممالک نے فلسطین کو علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی حمایت کی تھی جب کہ حال ہی میں ویٹی کن نے بھی فلسطین کو سرکاری سطح پر علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔