حریت رہنما آسیہ اندرابی نے مقبوضہ کشمیر میں گائے ذبح کرکے علم بغاوت بلند کردیا

آسیہ اندرابی نے بچ پور میں اپنے گھر پر گائے ذبح کی جب کہ دیگر خواتین نے اپنی دوستوں کو باربی کیو کی دعوت بھی دی


ویب ڈیسک September 11, 2015
آسیہ اندابی اس سے قبل کئی مرتبہ پاکستانی پرچم لہرا چکی ہیں اور پاکستان کے حق میں نغمے بھی گنگناتی رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

حریت پسند خاتون رہنما اور دختران ملت کی سابقہ سربراہ آسیہ اندرابی نے مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی ہائی کورٹ کے مویشیوں کے ذبح پر پابندی کے فیصلے کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسیہ اندرابی نے بچ پورا میں اپنی رہائشگاہ پر دیگر خواتین کے ہمراہ گائے ذبح کر کے مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ کے احکامات کو دری کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔ اس موقع پر موجود دیگر خواتین نے گائے کے ذبح ہونے کے تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں اور دوستوں کو باربی کیو پارٹی کی دعوت بھی دی۔

آسیہ اندابی اس سے قبل کئی مرتبہ پاکستانی پرچم لہرا چکی ہیں اور پاکستان کے حق میں نغمے بھی گنگناتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ نے وادی میں مویشیوں کی اسمگلنگ اور ذبح کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ اس کے علاوہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بھی مویشیوں کی خریدو فروخت اور ذبح کرنے پر پابندی عائد ہے۔

بھارتی اداکاروں پریانکا چوپڑا، سونم کپور، رشی کپور اور سوناکشی سنہا نے بھی گوشت کی خریدو فروخت پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے اسے تنگ نظری پر مبنی انتہا پسندانہ فعل قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں