کراچی میں جاپانی فلموں کا 2 روزہ میلہ سج گیا

فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد پاکستانی عوام کو جاپانی تہذیب و ثقافت، رسوم و رواج اور رہن سہن سے متعلق آگاہ کرانا ہے


ویب ڈیسک September 11, 2015
فیسٹیول کراچی میں واقع ’جاپان انفارمیشن اینڈ کلچرل سینٹر‘ میں منعقد ہوگا فوٹو: فائل

روشنیوں کے شہر میں ان دنوں ثقافتی سرگرمیاں عروج پر ہیں جہاں ایک جانب پاکستان کی فلم صنعت دوبارہ زندہ ہورہی ہے تو وہیں غیر ملکی فلموں کے میلے بھی سج رہے ہیں اور ایسا ہی ایک میلہ 'جاپانی فلم فیسٹیول' بھی ہے۔

کراچی میں واقع 'جاپان انفارمیشن اینڈکلچرل سینٹر' میں منعقدہ 'جاپانی فلم فیسٹیول' 11 اور 12 ستمبر کو منعقد ہوگا ، اس فیسٹیول میں جاپان کی منتخب فلموں کو پاکستانی فلم بینوں کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد پاکستانی عوام کو جاپانی تہذیب و ثقافت، رسوم و رواج اور رہن سہن سے متعلق آگاہ کرانا ہے۔

فیسٹیول میں دکھائی جانے والی فلمیں بے شک جاپانی زبان میں ہوں گی لیکن ان کا سب ٹائٹل انگریزی میں ہوگا۔ فیسٹیول کے دوران ''دی ٹیل آف بمبوکٹر''،''دی ٹیل آف دا پرنسس کاگیویا' ' اور ''دی یلو ہینڈکرچیف'' جیسی عالمی شہرت یافتہ فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں