ججز نظربندی کیس میں پرویز مشرف کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پرویز مشرف یکم اکتوبر کو عدالت کے روبرو پیش ہوں، انسداد دہشت گردی کی عدالت کا حکم


ویب ڈیسک September 11, 2015
عدالت نے پرویزمشرف کی استثنیٰ کی درخواست میڈیکل رپورٹ منسلک نہ ہونے پر مسترد کی۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں پرویز مشرف کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی، دوران سماعت پرویز مشرف کے وکلا کی جانب سے سابق صدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ منسلک نہ ہونے پر مسترد کردی۔

سماعت کے دوران بیانات ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کئے گئے دونوں گواہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر وکیل استغاثہ کا کہنا تھاکہ ایک گواہ انسپکٹرغلام مصطفیٰ کیانی چھٹی پرہیں جب کہ دوسرےگواہ قیصرنیازحج کی ادائیگی کےسلسلے میں ملک سےباہر ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر پرویز مشرف کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں