امن وامان کی بہتری کیلیے تمام وسائل بروئے کارلائینگے رحمن ملک

کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں، ڈیرہ، ٹانک میں جلد پاسپورٹ آفس قائم کرینگے، گفتگو


APP October 20, 2012
کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں، ڈیرہ، ٹانک میں جلد پاسپورٹ آفس قائم کرینگے، گفتگو۔ فوٹو: ثناء/فائل

وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک سے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرفیصل کریم کنڈی، صوبائی وزیر ظاہرشاہ اور ممبرقومی اسمبلی نورعالم خان نے جمعہ کوملاقات کی جس میںانہوںنے اپنے علاقہ کے نادرااورپاسپورٹ سے متعلق مسائل پرآگاہ کیا۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جس کوعوام کے مسائل کاادراک ہے،ہم کھوکھلے نعروںکے بجائے عوام کی عملی خدمت پریقین رکھتے ہیں ،وزیر داخلہ نے کہاکہ حکومت خیبرپختونخواکی تعمیرو ترقی، خوشحالی اورامن وامان کی مزیدبہتری کیلئے صوبائی حکومت کوہرممکن مددفراہم کررہی ہے،انہوںنے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اورٹانک میںبہت جلدپاسپورٹ آفس قائم کیے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میںامن وامان کی مزیدبہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے اوراس سلسلہ میںتمام وسائل بروئے کارلائے جائینگے۔ ادھررحمن ملک سے وفاقی وزیربرائے امورکشمیرمنظور احمد وٹو نے ملاقات کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں