وفاقی اداروں کے سیاسی استعمال کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے آصف زرداری
علی نواز کو ایسے کیس میں سزا دی گئی جس میں انکی جائیداد کےعوض ریاست نےانھیں رقم دی، چیرمین پیپلزپارٹی
SWAT:
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی اداروں کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے لیکن اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
اپنے ایک جاری بیان میں آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ کو احتساب عدالت کی جانب سے 5 سال کی سزا پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی نواز شاہ کو ملنے والی سزا سیاسی انتقام ہے، وفاقی اداروں کے ذریعے ہمیں ایک بار پھر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین کا کہنا تھا کہ سیاسی حلقوں میں علی نواز شاہ کو نہایت احترام حاصل ہے، علی نواز کو ایسے کیس میں سزا دی گئی جس میں انکی جائیداد کےعوض ریاست نےانھیں رقم دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی ایجنسیاں خود کو دلدل میں نہ پھنسائیں کیونکہ سیاسی انتقام کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، اس طرح کا سلوک کسی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی علی نواز شاہ کو کروڑوں روپے کی کرپشن کے اسکینڈل میں 5 برس قید کی سزا سنائی تھی۔