غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والی خاتون بھارت کے حوالے
شمیم اختر 25 اگست کو غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرکے پاکستانی علاقے میں آ گئی تھی، آئی ایس پی آر
پاکستان نے غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والی خاتون کو بھارت کے حوالے کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب نکرکوٹ ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والی شمیم اختر 25 اگست کو غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرکے پاکستانی علاقے میں آ گئی تھی۔ جسے پاکستانی حکام نے ستوال راولا کوٹ کراسنگ پوائنٹ پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ 2013 میں بھارتی فوج نے غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والے پاکستانی فوجی کو شہید کردیا تھا۔