پشاورایئرپورٹ پرفائرنگ میں ملوث دہشتگرد گرفتار

دہشتگرد سیکیورٹی فورسزپرحملوں،اغوا، قتل، بھتاخوری کی واردات میں ملوث تھا

دہشتگرد کا تعلق نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ سے ہے، اسپیشل یونٹ فوٹو: فائل

اسپیشل پولیس یونٹ نے کارروائی کے دوران باچا خان ایئرپورٹ پر مسافر طیارے پر فائرنگ کرنے والے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں پولیس کے اسپیشل یونٹ نے رنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کئی وارداتوں میں مطلوب ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کئے گئے دہشت گرد کا نام نور محمد ہے اور اس کا تعلق نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ سے ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نور محمد سیکیورٹی فورسزپرحملوں، اغوا، قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے، اس کے علاوہ نور محمد گزشتہ سال باچاخان ایئرپورٹ پر مسافر طیارے پرفائرنگ میں بھی ملوث تھا۔
Load Next Story