پاکستانی نژاد برطانوی شہری لندن کی میئرشپ کا امیدوار نامزد

صادق خان لیبرپارٹی کی جانب سے لندن کی میئرشپ کے امیدوار نامزد ہوئے


ویب ڈیسک September 11, 2015
صادق خان لیبرپارٹی کی جانب سے لندن کی میئرشپ کے امیدوار نامزد ہوئے، فوٹو:فائل

FAISALABAD: پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان لیبر پارٹی کی جانب سے لندن کی میئرشپ کے امیدوار نامزد ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان لندن کی میئرشپ کے لیے لیبرپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے میئرشپ کی امیدوار کے لیے ہونے والے پارٹی انتخابات میں حریف ٹیسا جوویل کو شکست دی اور 58 فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مد مقابل ٹیسا جو ویل کو 41.1 فیصد ووٹ ملے۔

واضح رہے کہ صادق خان کا تعلق جنوبی لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ہے جہاں وہ 2005 سے اپنے حلقے کی نمائندگی کررہے ہیں جب کہ ان کے والد بس ڈرائیور تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں