افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ 15 دہشت گرد ہلاک

ڈرون حملہ بدھ کے روز جنوبی وزیرستان سےملحقہ افغان سرحدی علاقے میں کیا گیا تھا


ویب ڈیسک September 11, 2015
ڈرون حملہ بدھ کے روز جنوبی وزیرستان سےملحقہ افغان سرحدی علاقے میں کیا گیا تھا فوٹو:فائل

FAISALABAD: افغان ضلع گومل میں امریکی ڈرون حملے میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان ضلع گومل میں بدھ کے روز امریکی ڈرون حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملہ جنوبی وزیرستان سےملحقہ افغان سرحدی علاقے میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں آپریشن کے باعث دہشت گردوں کی بڑی تعداد افغانستان فرار ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں