شرپسندوں کو دیکھتے ہی گرفتار کرلیا جائے وزیر داخلہ سندھ
کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، سہیل انور سیال
صوبائی وزیرداخلہ انور سیال نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے جب کہ پولیس شرپسندوں کو دیکھتے ہی گرفتار کرے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔