عیدالاضحی کے موقع پر کراچی سے2 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

ٹکٹوںکی فروخت 20 اکتوبر سے شروع ہوگی، مانیٹرنگ کیلیے ٹاسک فورس کا قیام.


Staff Reporter October 20, 2012
ٹکٹوںکی فروخت 20 اکتوبر سے شروع ہوگی، مانیٹرنگ کیلیے ٹاسک فورس کا قیام۔ فوٹو: فائل

محکمہ ریلوے نے عیدا لاضحی منانے کے لیے اندرون ملک جانے والوں کی سہولت کے لیے کراچی سے2 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

20 اکتوبر کی صبح 10 بجے سیسے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین24اکتوبر کی صبح 11 بجے کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگی جو لاہور سے ہوتی ہوئی پشاور جبکہ دوسری ٹرین 25 اکتوبر کو کینٹ اسٹیشن سے صبح 11 بجے براستہ فیصل آباد سے راولپنڈی کیلیے روانہ ہوگی۔ خصوصی ٹرین کے ٹکٹوں کی بکنگ کیلیے خصوصی کاؤنٹر کھولے جائیں گے۔

ان ٹکٹوں کی بلیک مارکٹنگ روکنے اور اس کی مانیٹرنگ کیلیے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے، ٹکٹ صرف ریلوے ریزرویشن آفس میں فروخت کیا جائے گا جہاں سفر کرنے والے ہر مسافر کا نام اور شناختی کارڈ نمبر کا اندراج کیا جائے گا۔ سفر کے دوران اگرکسی مسافر کے پاس سے کسی دوسرے شخص کے نام والا ٹکٹ ملا تو وہ بغیر ٹکٹ تصور کیا جائے گا اور اس سے پینالٹی کے ساتھ کرایہ کراچی کینٹ سے وصول کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |