اسٹیٹ لائف نے 2014میں13ارب روپے کلیمزدیےچیئرپرسن

کارپوریشن کے سالانہ کنونشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب،کارکردگی پیش کی


Business Reporter September 12, 2015
کارپوریشن کا پاکستان کے مجموعی جی ڈی پی میں 0.3فیصدحصہ ہے۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے سال 2014میں کلیمزکی مد میں 13.091 ارب روپے کی ادائیگیاں کرتے ہوئے ملک بھرمیں اپنے لاکھوں پالیسی ہولڈرزکومالی تحفظ وبچت کی سہولت بہم پہنچائی۔

یہ بات اسٹیٹ لائف کی چیئرپرسن نرگس گھلونے کارپوریشن کے سالانہ کنونشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی، اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر اذکار خان، جی ایم مارکیٹ محسن عباس، سینئرکارپوریٹ ایگزیکٹواورپورے پاکستان سے وفود نے اس کنونشن میں شرکت کی۔ چیئرپرسن نے کہا کہ اسٹیٹ لائف کی مارکیٹنگ ٹیم میں 1013ایریا منیجرز، 7199 سیلز منیجرز، 19114سیلز آفیسرزاور 170861 سیلز نمائندگان شامل ہیں جو ملک کے طول وعرض میں پھیلے ہوئے ہیں، کارپوریشن کاہدف ہے کہ لائف انشورنس کے دائرے کووسیع کیا جائے اوراسے آبادی کے ممکنہ طورپرزیادہ سے زیادہ حصے تک پہنچایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ 2014میں اسٹیٹ لائف کا پہلے سال کا پریمیئم بشمول رینیو 52.697 ارب روپے سے بڑھ کر 59.627 ارب روپے رہا جو13فیصداضافہ ہے، اسٹیٹ لائف نے 2014میں خلیجی ممالک میں 4.879 ملین ڈالرکانیا پریمیئم حاصل کیا، ان ممالک میں کویت، متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب شامل ہیں، 2014 میں اسٹیٹ لائف کی مارکیٹنگ فورس نے ملک بھر میں 7لاکھ 37ہزار 488 خاندانوں کومالی تحفظ فراہم کیا، 2014کے اختتام تک موثر پالیسیوں کی مجموعی تعداد 4.982ملین ہے۔

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کامجموعی مارکیٹ سیئر58فیصد اور مجموعی کاروباری حجم 74 ارب روپے ہے، اس حجم میں گزشتہ 3سال میں 70فیصدتک غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، کارپوریشن کا پاکستان کے مجموعی جی ڈی پی میں 0.3فیصدحصہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔