انوشہ رحمن کاگوگل پرپاکستان میں سیٹ اپ لگانے پرزور

پاکستان میں بزنس کے فروغ کے حوالے سے گوگل کی نئی حکمت عملی پاکستان کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہوگی، گوگل نمائندگان


Numainda Express September 12, 2015
پاکستان میں بزنس کے فروغ کے حوالے سے گوگل کی نئی حکمت عملی پاکستان کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہوگی، گوگل نمائندگان فوٹو: فائل

KARACHI: وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے گوگل پر زورد یا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کو بڑھاتے ہوئے مقامی سطح پر سیٹ اپ قائم کرے اور ترقی کے ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔

انھوں نے گوگل کے نائب صدر برائے ایشیائی ریجن راجن انندن کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں کہاکہ پاکستان کی آئی ٹی سیکٹرمیں بڑھتی ہوئی ترقی، 20 کروڑ کی آبادی کا آئی ٹی ٹیکنالوجی کی طرف رجحان اور حکومت کی انتہائی محرک پالیسیوں کے سبب گوگل جیسی بین الاقوامی کارپوریشنز کے لیے نادر موقع ہے کہ وہ پاکستان میں مقامی سطح پر اپنی موجودگی کو باور کرائیں۔

گوگل نمائندگان نے خاص طورپر براڈ بینڈاور ای گورننس کے حوالے سے حکومتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے موجودہ حالات میں بہتری کے پیش نظر پاکستان میں اپنی کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ انھوں نے وزیر مملکت کو باہمی مقاصد کی تکمیل کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بزنس کے فروغ کے حوالے سے گوگل کی نئی حکمت عملی پاکستان کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں