بالی ووڈ ہدایتکارعارف علی کشور کمار اور محمد رفیع پر فلم بنائیں گے
’’ستارے ‘‘ فلم میں دونوں گلوکاروں کے لیے رنبیر،ارجن اور ورون دھون پر غور شروع
بھارتی ہدایتکار امتیاز علی کے بھائی عارف علی نے معروف گلوکاروں کشور کمار اور محمد رفیع پر فلم بنانے کی تیاری شروع کردی ارجن کپور ، رنبیر کپور اور ورون دھون میں سے کوئی دو معروف گلوکاروں کے کردار نبھائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عارف علی اپنی دوسری فلم ستارے جو گلوکار کشور کمار اور محمد رفیع کی زندگی پر بنائی جائے گی پر کام شروع کر رہے ہیں ۔فلم کی کاسٹ کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
تاہم عارف علی اپنی موسیقی پر بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور ورن دھون اور ارجن کپور میں سے کسی دو کو فلم میں کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیںیہ فلم دونوں گلوکاروں کی ذاتی زندگی سے لے کر گلوکاری میں ایک دوسرے کے حریف اور دوستی کے تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی جائے گی۔
ہدایت کار عارف علی کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی کافی سادہ ہوگی جب کہ فلم کے پروڈیوسر ارجن این کپور کے مطابق فلم میں 70کی دہائی صحیح انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔