ظہیر عباس کی آج بھارت روانگی پاکستان سے سیریز پر بھی بات کریں گے
پاکستان اور بھارت کے دوران سیریز رواں برس دسمبر میں مقابلوں کیلیے معاہدہ ہوچکا ہے
ISLAMABAD:
پی سی بی نے پاک بھارت سیریز کیلیے آئی سی سی کے ''علامتی صدر'' سے مدد مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان اورظہیر عباس کی گذشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں متعدد امور کے ساتھ پاک بھارت سیریز پر بھی بات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان آج بھارت روانہ ہو رہے ہیں، شہریار خان نے ظہیر عباس سے کہا ہے کہ وہ بی سی سی آئی حکام سے بات چیت کر کے یواے ای میں باہمی سیریز کی راہ ہموار کریں۔
واضح ر ہے کہ پاکستان اور بھارت کے دوران سیریز رواں برس دسمبر میں مقابلوں کیلیے معاہدہ ہوچکا ہے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کو جواز بنا کر بی سی سی آئی ٹال مٹول کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ اس ضمن میں چیئرمین پی سی بی نے بھارتی بورڈ کو ایک خط بھی لکھا کہ وہ وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق پاکستان کے خلاف سیریز کھیلیں۔