شیخ رشید پر حملے کا خطرہ پنجاب حکام نے آگاہ کر دیا

دہشت گرد رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کو خود کش حملے کا نشانہ بنا سکتے ہیں،خط


Online September 12, 2015
دہشت گرد رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کو خود کش حملے کا نشانہ بنا سکتے ہیں،خط:فوٹو : فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر خود کش حملے کے خطرے کے پیش نظر لال حویلی کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

رکن قومی اسمبلی کو غیر ضروری سفر کرنے سے بھی منع کر دیا گیا، جمعے کو سیکیورٹی ایجنسی پنجاب کی اسپیشل برانچ نے رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کو خط لکھا ہے،جس میں ان کی جان کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے خط میں لکھا گیا ہے کہ دہشت گرد رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کو خود کش حملے کا نشانہ بنا سکتے ہیں اور یہ حملہ سابق صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی طرز جیسا ہو سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں